گھارو،مسافر بس نے نوجوان کو کچل ڈالا

272

گھارو(نمائندہ جسارت) گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس نے شاہراہ کراس کرنے والے نوجوان کو روند ڈالا نوجوان موقع پر ہی جان بحق ۔ گھارو کے قریب ساکرو گولائی پر تیز رفتار مسافر بس نے روڈ کراس کرنے والے 30 سالہ نوجوان محمد وسیم کو ٹکر مارتے ہوئے روند ڈالا جس سے محمد وسیم موقع پر ہی جان بحق ہو گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے متوقی گھارو کے گوٹھ ماموں جوکھیو کا رہائشی تھا پولیس نے بس کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔