کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم وستم کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے، نذیر احمد

246

سجاول (نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے اسلام تعلقہ سجاول کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت امیر نذیر احمد کے مدرسہ ہاشمیہ میں ہوا، جس میں مختلف تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر نذیر احمد نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ظلم وستم کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں گے۔ موجودہ حکومت کی کشمیرکے مسئلے پر سودے بازی کو برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن کی کال پر اسلام آبادکے احتجاج میں سجاول سے کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمومی اجلاس پچیس اگست کو طلب کیا جائے گا۔ اس کے بعد تمام یونٹوں کے دورے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مولانا اشرف میمن، حافظ محمود، مولوی عبدالرزاق کھٹی، مولوی محمد اسحاق، حافظ سمیع اللہ سوڈھو، محمد ابراہیم سومرو، ابوصفی اللہ اور مولوی ظہیر سنگریار نے شرکت کی۔