زمین سے بااثر وڈیرے کا قبضہ ختم اور تحفظ فراہم کیا جائے، سلطان احمد جونیجو

176

کھڈرو (نمائندہ جسارت) کھڈرو میڈیا سینٹر پر پریس کلب کھڈرو کے سابق صدر کے خاندان کی زرعی زمین پر با اثر وڈیرے کی جانب سے قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ۔ میڈیا سینٹر کھڈرو پر زرعی زمین پر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ کھڈرو پریس کلب کے سابق صدر ایم اے جونیجو کے خاندان کی زرعی زمین جو کہ بینظیر آباد ضلع میں واقع ہے جس پر ضلع سانگھڑ کے ایک بااثر وڈیرے نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مظاہرین سلطان احمد جونیجو، محمد حیات جونیجو ودیگر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ہماری زمین سے بااثر وڈیرے کا قبضہ ختم کروایا جائے اور جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔