سڑکوں پر بکھری آلائشوں سے بدبو پھیل رہی ہے ،میاں اجمل

212

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہاکہ عیدقربان پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کی شہربھربالخصوص جڑانوالہ روڈپر عوامی ٹائون کے مین روڈپربکھری آلائشیں ابھی تک سٹرکوں پرپڑی ہیںجن سے اٹھنے والی بدبونے مقامی افرادکی زندگی کاجیرن بنا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ جڑانوالہ روڈ پرگندگی کاراج جوں کاتوں ہے اور گردنواح کے باسیوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروںکی جانب سے عیدپرکامیاب آپریشن کی دعوئوںکی قلعی جڑانوالہ روڈاورنیٹھڑی روڈپرپڑی گندگی اوربدبونے کھول کررکھ دی ہے ،ایف ایم ڈبلیو اورضلعی انتظامیہ کے افسران اہلکاروںکوانعامات دینے کے بجائے ان روڈوںپر گاڑیوں کے شیشے اتارکردس منٹ کھڑے ہوں تو عوام کی جانب سے انہیں انعامات سے نوازاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سٹرکیں ابھی تک گندگی کاڈھیربنی ہوئی ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ڈی سی فیصل آباد سے مطالبہ کیاکہ وہ اس نااہلی پرویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسرا ن سے پوچھ گچھ کریں اور فوری طورپران سٹرکوںسے گندگی کو اٹھوائیں تا کہ شہری سکون کاسانس لے سکیں۔