قاسم رضا کے اصل ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے، اکبر علی

194

جھڈو (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص ڈویژن کے سابق صدر اکبر علی، نائب صدر عزیز لغاری میرپورخاص کے سابق ضلعی صدر آفتاب قریشی، جنرل سیکرٹری رشید قائمخانی، نائب صدور سید آفتاب حسین شاہ، دلدار بھٹی، نومی نور، تعلقہ جھڈو کے سابق صدر بابر زمان، تعلقہ ڈگری کے سابق صدر عارف پٹھان سمیت درجنوں ورکروں نے جھڈو میں سینئر رہنما بابو شوکت علی قائم خانی اور ان کے بڑے بھائی حاجی خورشید علی خان قائمخانی سے ان کے جواں سال نواسے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور شہید قاسم رضا کے بلند درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر اکبر پلی نے حکومت سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ قتل کے اصل محرکات کی تحقیقات کرا کر اصل ملزمان کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے۔