مشرفی نے مستقبل کے فیصلے کیلیے دوماہ کا وقت مانگ لیا

197

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیشی آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ نے بورڈ سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے بارے فیصلہ کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدرنجم الحسن نے دو روز قبل کہا تھا کہ مشرفی کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے ہمیں کلیئر کریں تاکہ ہم ان کے الوداعی میچ کے بارے کوئی پلان کر سکیں۔ مشرفی گزشتہ سال دسمبر میں بنگلا دیش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کے ریٹائرمنٹ کے امکانات بڑھ گئے تھے لیکن وہ مسلسل ٹیم کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرفی نے بورڈ کے صدر سے ملاقات کی اور ان سے مستقبل کے بارے فیصلہ کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت مانگا ہے۔ بی سی بی کے صدرنجم الحسن نے کہا کہ مشرفی کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اسلئے ہم انہیں پورا وقت دیں گے تاکہ وہ مطمئن ہو کر فیصلہ کر سکیں۔