پاک اسٹیل، گروپ انشورنس کی عدم ادائیگی چیلنج

258

فائٹ فار رائٹ آف ریٹائرڈ ایمپلائز پاکستان اسٹیل کے چیف آرگنائزر جاوید اکرم و دیگر نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ایمپلائز کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس کی پیروی ممتاز قانون داں ندیم اے شیخ اور سلیم مائیکل کریں گے۔ واضع رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایک آئینی درخواست میں فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ریٹائرڈ ایمپلائز کو گروپ انشورنس کی رقم کی ادائیگی کی جاِئے لیکن اسِ فیصلے کے خلاف خیبر پختو نخوا حکومت اپیل میں سپریم کورٹ چلی گئی اس کیس کی سماعت کے بعد خیبر پختو نخوا حکومت کی اپیل کو سپریم کورٹ نے خارج کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بر قرار رکھا۔ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کیلیے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین نے متعدد درخواستیں انتظامیہ پاکستان اسٹیل اور وزارتِ پیداوار کو ارسال کی گئیں لیکن انکی جانب سے گروپ انشورنس کی ادائیگی کیلیے اقدامات نہیں کیے گئے اور نہ ہی کوئی تسلی بخش جواب دیا گیا جس پر قانونی مشاورت کے بعد پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ایمپلائز کو گروپ انشورینس کی ادائیگی کیلیے ایک آئینی درخواست نمبر 5111/2019 سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت 21 اگست 2019 کو ہو گی۔