سعید غنی وزیر محنت مقرر

242

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی ایک بار پھر وزیر محنت سندھ مقرر ہوگئے۔ اس موقع پر مزدور رہنماستار نیاز، عبدالسلام،عمران علی،بخت زمین، امیر روان و دیگر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارک دی ہے۔
قاسم جمال کے بھائی کے لیے دعاکی اپیل
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال کے چھوٹے بھائی محمد عثمان خان کو قربانی کے لیے لائی جانے والی گائے نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ ان کے سراور دماغ میں چوٹ آئی ہیں۔ وہ مقامی اسپتال میں نیورو سرجن کے زیر علاج ہیں اور ان کی سی ٹی اسکن اور ایم آر آئی رپورٹ نکالی گئی ہیں۔ قاسم جمال نے احباب سے بھائی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے ۔