پنجاب حکومت سہ فریقی لیبر کانفرنس منعقد کرے

170

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کے رہنماوں محمد یعقوب، الطاف حسین بلوچ، محمد اکبر، شوکت علی چودھری اور چودھری محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر محنت پنجاب کی طرف سے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ان کی ادائیگیاں بذریعہ چیک ادا کرنے کی جو ہدایات جاری کی ہیں ان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کا یہ بہت پرانا مطالبہ پورا کیا ہے اس سے تمام محنت کشوں کو کم سے کم اجرت جو اس وقت 17500 روپے ماہانہ ہے اس کی ادائیگی یقینی ہو جائے گی۔ مزدور رہنمائوں نے کہا ہمارا وزیر اعلی پنجاب سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ تمام اداروں کے محنت کشوں کی سوشل سکیورٹی اور EOBI میں رجسٹریشن کو بھی یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ جن اداروں میں دس سے زیادہ محنت کش کام کرتے ہیں ان میں قانون کے مطابق یونین کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جاے۔مزدور رہنمائوں نے کہا محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر سہ فریقی لیبر کانفرنس بھی منعقد کریں تاکہ محنت کشوں اور حکومت کے درمیان اعتماد کی بہتر فضاء پروان چڑھ سکے۔
HRCP میں اجلاس
HRCP کراچی آفس میں لاپتا افراد، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی سے متاثرین پر ایک میٹنگ کل ہوئی۔ جس میں HRCP کے سربراہ آئی آئے رحمان، اسلام آباد سے نذیر احمد، کراچی سے عارف حسن، NOWC سے فرحت پروین، URC سے زاہد فاروق، KCR سے بادشاہ خان، HRCP سے عبدالحئی اور دیگر نے شرکت کرکے مسائل پر اظہار خیال کیا۔