وزیر اعظم ایگری ٹیک فرٹیلائزر کی تالہ بندی کا نوٹس لیں

156

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے ایگری ٹیک ہزارہ فرٹیلائزر کی تالہ بندی اورتین ماہ سے برطرف ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور احتجاجی ملازمین کی بھوک ہڑتال پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط تحریر کیا ہے ۔جس میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگری ٹیک فرٹیلائزر کی تالہ بندی اور تین ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادئیگی کا نوٹس لیں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو احتجاجی ملازمین سے مذاکرات کیلیے بھیجے اور ان کے تمام جائز مطالبات منظور کر کے ایگری ٹیک کی تالہ بندی ختم کی جائے اور ملازمین کے تمام واجبات ادا کر کے کمپنی میں پیداواری نظام شروع کیا جائے ۔شمس سواتی نے کہا کہ بھوک ہڑتالی ملازمین کی حالت انتہائی خراب ہورہی ہے اگر کوئی المیہ ہوگیا تو اس کی ذمہ دار فیکٹری انتظامیہ اورحکومت پر عائد ہوگی ۔انھوں نے اپنے خط میںکہاکہ ہر آنے والا دن محنت کشوں کیلیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے ۔حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہہ سے فیکٹریوں میں تالے لگ رہے ہیں۔ حکومت کی توجہ اور کوششوں سے ایگری ٹیک ہزارہ فرٹیلائزر کی تالہ بندی ختم کر کے پیداواری عمل شروع ہوسکتا ہے۔