کوئٹہ: کچلاک میں مسجد کے ایک اور پیش امام قتل

181

کوئٹہ (آن لائن) کچلاک کے علاقے میں طالبان سربراہ کے بھائی ’’جو کہ مسجد کے پیش امام تھے‘‘ کو بم دھماکے میں نشانہ بنائے جانے کے ایک روز بعد اسی علاقے میں ایک اور پیش امام کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں قائم عثمان بن عفان مسجد کے پیش امام محمد اعظم کو
ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امام صاحب علاقے کی ایک دکان میں بیٹھے تھے کہ چند افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ان پر فائرنگ کردی۔