پشاور، پرانی دشمنی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 6 افرادکا قتل

172

پشاور(آن لائن)اپر دیر کے علاقے شرنگل گما ڈھند میں پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور3پولیس اہلکار سمیت 17 زخمی ہو گئے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے علاقہ کے مشہور شخصیت حاجی معتبر خان کی ڈوگدرہ کے لوگوں کے ساتھ جائداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ،معتبر پر 2 خودکش حملے بھی پہلے ہو چکے ہیں ، پولیس کے مطابق جھگڑا جائداد پر شروع ہوا تھا جس پر حاجی معتبر کے مخالفین افغانستان منتقل ہوئے تھے تاہم یہ دشمنی ابھی تک جاری ہے اور موقع ملتے ہی ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں گزشتہ روز بھی حاجی معتبر کے مخالفین نے ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا پولیس کے مطابق حاجی معتبر کو پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے دیے گئے ہیں جن میں سے 3 پولیس اہلکار دھماکے سے زخمی ہوئے ہیں۔