پنجاب حکومت کا بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کا فیصلہ

169

لاہور( وائس آف ایشیا) پنجاب حکومت نے پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی سے متعلق فیصلہ کر لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پلانٹ فار پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی شجرکاری کی مثال نہیں ملتی، حکومت پنجاب شجرکاری کیلیے سرگرم ہے۔ سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری منصوبے کیلیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کرینگے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ
شجرکاری مہم پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی بار سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کروا رہی ہے ،اس مہم سے ہزاروں ایکٹر واگزار کروا کر سرکاری اداروں کو واپس کیاجارہاہے جسے شجر کاری کیلیے مختص کر دیاگیا۔