پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال عوامی خواہشوںکا قاتل ہے، پیپلزپارٹی

244

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا پہلا سال عوام کی خواہشوں کا قاتل ہے۔ مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا نظریہ اور فلسفہ ملک سے سیاست اور سیاستدانوں کا خاتمہ ہے خوشحالی کے وعدے پورے
کرنے کے بجائے پورا سال عوام پر عذاب ڈھانے پر لگا دیا۔انہوںنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کے عوض لاکھوں لوگوں سے روزگاراور50 لاکھ گھروں کے دعویدار نے غریبوں سے چھت چھین لی۔ انہوںنے مزید کہاکہ انصاف اور احتساب کے نام پر بدترین انتقام کو پروان چڑھایا گیا۔ عمران خان کے ایک سال میں جھوٹ، فریب، مکاری اور سیاسی انتقام کو فروغ ملا۔