بیف چلی

401

گائے کے گوشت کے پتے پارچے آدھا کلو
کٹاہوا لہسن دو کھانے کے چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ پسی ہوئی ایک پیالی یا حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچ
برئون شوگر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب: ایک پین میں تیل گرم کر کے لہسن اور گوشت ڈال کر دھیمی آنچ پر تل لیں ۔ چند منٹ بعد سویا ساس ، برائون شوگر ، نمک اور کارن فلور شامل کر کے پکائیں ۔ گوشت نرم ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اُسے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھائیں اور کھلائیں۔