’’عید الاضحی کے ذائقے دار ، چٹ پٹے پکوان‘‘

319

کچے گوشت کی بریانی
گوشت(مٹن) ایک کلو
پپیتا( پساہوا) دو کھانے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چاول ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
کوکنک آئل دو پیالی
پودینہ ایک گڈی
ہری مرچیں 6عدد
زردہ کا رنگ یا زعفران ایک چٹکی
لیموں 2عدد کا رس
ترکیب: گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس میں دہی ، نمک ، ہلدی ، لال مرچ ، کچا پپیتا، ہری مرچ ، ادرک ، لہسن اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں اور تیل میں گولڈن برائون ہونے کے بعد اخبار پر پھیلا دیں، دو گھنٹے بعد جب گوشت اچھی طرح میرینٹ ہو جائے تو چاول ابال لیں ۔ اس دوران چاولوں میں پودینے کے چند پتے ، ثابت گرم مصالحہ اور نمک شامل کر لیں ۔ جب ایک کنی رہ جائے ، چاول نتھار لیں ۔ پھر کسی چوڑے پیندے کے بگھونے میں نیچے گوشت کی تہہ بچھائیں ۔ اس کے اوپر تلی ہوئی پیاز اور آدھا تیل ڈال دیں ۔ اب گوشت پر چاول کی تہہ لگائیں اور اس کے اوپر بچا ہوا پودینہ ، تلی ہوئی پیازاور لیموں کے باریک سلائس کاٹ کر بچھا دیں ۔ اب آدھی پیالی دودھ میں زردے کا رنگ یا زعفران ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اوپر چھڑک دیں اور چاروں طرف تیز آنچ لگا کر پھر ہلکی آنچ کر کے دم پر رکھ دیں ۔15منٹ کے دم کے بعد بریانی تیار ہو جائے گی ۔ رائتے کے ساتھ بریانی کا مزہ انجوائے کریں ۔