ثابت مصالحے کا گوشت

347

فائزہ مشتاق

گوشت 500 گرام
دہی 100گرام
پسا ہوا دھنیا 20 گرام
دار چینی ایک چھوٹا ٹکڑا
سرخ مرچ 10 گرام
لونگ 3عدد
گھی 100 گرام
پیاز 100گرام
لہسن 6جوئے
بڑی الائچی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ 8دانے
ترکیب: سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو لیں، اسے نمک ، پسا ہوا لہسن اور سرخ مرچیں لگا کر رکھ دیں ۔ ایک دیگچی میں گرم کریں ۔ کتری ہوئی پیاز اور لہسن کو گھی میں ڈالیں اور سرخ ہونے سے پہلے نکال لیں ۔ اس کے بعد ٹماٹر ڈالیں اور پانی خشک ہونے پر گوشت ڈال کر فرائی کریں ۔ بعد ازاں تمام مصالحے اور ادرک وغیرہ ڈال کر بھوننا شرع کر دیں ۔ اس کے بعد تقریباً تین پائو پانی ڈال کر اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب گوشت آدھا گل چکا ہو تو اس میں دہی شامل کر دیں ۔ دہی کا پانی خشک ہونے پر بھونیں اور من پسند سلاد کے ساتھ پیش کریں ۔