گندہ پانی کراچی کی سڑکوں کی پہچان بن چکا ،جمیل پراچہ

100

کراچی (پ ر) سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمدپراچہ نے کہاہے کہ کراچی خون کے آنسو رو رہا ہے گندگی کے ڈھیر،جانوروں کی آلائشیں اور گندہ پانی کراچی کی سڑکوںکی پہچان بن چکا ہے۔سندھ گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹ نجانے کہاں غائب ہیں،ہماراخیال ہے جب کراچی میں بسنے والے تمام لوگ ہسپتالوں میں جمع ہو جائیں گے، تب وزیر بلدیہ اور میئر کراچی کام کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے سندھ تاجر اتحاد کے رہنمائوں اسماعیل لالپوریہ ودیگر کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر 72 گھنٹے میں کراچی سے کچرا صاف نہ کیا گیا تو تمام تاجر برادری احتجاج کرے گی، آخر کب تک کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جائے گا۔