محنت کشوںکے مسائل حل کرنے پرکسی نے توجہ نہیںدی‘لیاقت ساہی

123

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے کیلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کوئی توجہ نہیں دی بلکہ مہنگائی کے سیلاب نے محنت کشوں کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے ملک کے دستور کا آرٹیکل 17 ، آئی ایل او کے کنونشن87اور98 آئی آر اے 2012 اور صوبائی لیبر لا تمام ریاستی اداروں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو پابند کرتا ہے کہ تمام اداروں میں ٹریڈ یونین کا حق لازم دے کر سی بی اے یونین قائم کی جائیں گی جس کے ذریعے اداروں کے محنت کشوں کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے گا بڑی ستم ظریفی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی چھتری تلے وفاقی اور صوبائی اداروں میں اس وقت نوے فیصد ٹریڈ یونین کے حق سے طاقت کے بل بوطے پر محنت کشوں کو ٹریڈ یونین کو محروم کیا جا رہا ہے بلکہ جس ادارے یا فیکٹری کے محنت کش ہمت کرکے یونین رجسٹرڈ بھی کروا لیتے ہیں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے اداروں کے مالکان اور سربراہان اْن محنت کشوں کو راتوں رات ملازمتوں سے کوئی نہ کوئی بے بنیاد جواز بنا کر ملازمتوں سے بر طرف کر دیتے ہیں اس کے بعد اْن اداورں کے محنت کش عدالتوں کے چکر اور وکلا کی فیسوں کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں جن کی ریاست کا کوئی بھی ادارہ آواز سْننے کے لیے تیار نہیں ہے۔