بلدیاتی نمائندے اور وال مین پانی فروش مافیا بن گئے،پاسبان

141

کراچی(صباح نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکرٹری سردار ذوالفقار نے شہر میں پانی کی قلت اور عدم فراہمی کو علاقائی چیئرمینوں،کونسلروں اور واٹربورڈ کا ڈراما قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب مل کرپانی فروش مافیا بن چکے ہیں۔شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی نمائندے منتخب کیے مگر وہ عوام کی دادرسی کے بجائے مال کمانے میں مصروف ہیں۔ پاسبان حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام غیر قانونی پانی کے کنکشن ختم کریں اور شہریوں کوپائپ لائنوں کے ذریعے صاف شفاف پانی فراہم کیا جائے۔