سعودآباد اور سچل میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی،اسپتال منتقل

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعود آباد اور سچل میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد کے علاقے ملت گارڈن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کی شناخت 35 سالہ عمران ولد محمد صادق اور 65 سالہ محمد گل اختر ولد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔