پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں قبضہ مافیا کا پولیس افسر پر حملہ

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف خلدآباد چوکی کی حدود پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی پی ایچ اے ہائو س میں پولیس افسر پر حملہ، قبضہ مافیا نے پولیس افسرسمیت تین افرادکو زخمی کردیا، زخمی ہونے والا سب انسپکٹر اسپیشل برانچ میں تعینات ہے، قبضہ مافیا کی جانب سے فائرنگ،ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال،ذرائع نے مزید بتایا کہ فلیٹوں پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، متعدد بار پولیس نے فلیٹ واگزار کرئے،لیکن قبضہ مافیا اتنے بااثر ہیں ۔کہ دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔