ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کاکشمیری رہنمائوں کی رہائی کے لیے مودی حکومت کو خط

175

لندن(وائس آف ایشیا)ہارورڈ یونیورسٹی کے 124 طلبہ نے بھارتی حکومت کو ہارورڈ کے طالب علم اور سیاست دان شاہ فیصل سمیت مقامی رہنماؤں کی رہائی کے لیے خط لکھ دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیوں اور مقامی رہنماوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں استحکام کے لیے جمہوری اور پْرامن طریقوں کا استعمال کیا جائے۔