کنٹرول لائن پر پھر جھڑپ 2 بھارتی فوجی ہلاک

178

راولپنڈی(خبرایجنسیاں)بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر گولا باری کے نتیجے میں 2 معمر شہری شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے2بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو مارٹر ٹینک گائیڈڈ راکٹس سے نشانہ بنایا ہے نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی جوان، عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔