پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کا امکان

171

اسلام آباد(صباح نیوز) صدارتی خطاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے، مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے یا ستمبر کے اوائل میں متوقع ہے ، صدارتی خطاب مکمل طورپر مسئلہ کشمیر پر محیط ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کا نہ صرف ایک سال مکمل ہوگیا بلکہ پہلا پارلیمانی سال بھی مکمل کرلیا گیا ہے، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدارتی خطاب ہوگا۔آئندہ ہفتے یا ستمبر کے اوائل میںصدر پاکستان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس بار صدارتی خطاب مکمل طورپر مسئلہ کشمیر پر محیط ہوگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ مخصوص خارجہ امور کے پیش نظر صدارتی خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کا پرامن ماحول میں اجلاس منعقد کرنے کیلیے حکومت کے بڑی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا امکان ہے۔