پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مولانا کیساتھ پھر ہاتھ کردیا،فردوس عاشق اعوان

210

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی”آﺅ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قست میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا کیساتھ ہاتھ کردیا۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی”آﺅ آپس میں سیاست کریں” کے نئے ایپیسوڈ میں پی پی پی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی ۔ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچا پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے،مولانا صاحب کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔