کروڑوں روپے کی ہیرا پھری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

379

قومی احتساب بیورو (نیب)نے بہاولپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی خردبرد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق نیب نے بہاولپور میں کارروائی کر کے سابق ٹی ایم اوعطا اللہ واہلہ اور سابق چیف آفیسر ضلع کونسل شد گھمن کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ملزمان پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں152 ملین کی رقم خردبرد کا الزام ہے۔