بھارت طاقت کے زور پر کشمیریو ںکو دبا نہیں سکتا، رائو مسعود خان

145

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ لطیف آباد کی جانب سے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم حیدرآباد جمعیت راؤ مسعود علی خان‘ جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان ودیگر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے لیے کشمیری عوام 70سال سے اپنی جان و مال قربان کررہے ہیں اس وقت بھارت نے مظالم کی  انتہا کردی ہے ۔بھارت یاد رکھے وہ کشمیری قوم کو ظلم وجبر اور بھوک وپیاس کے دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ملک کے عوام و طلبہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر جنت اور جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کھڑی ہوجائے ۔ حکمرانوںنے اگر کسی سودے بازی کی کوشش کی تو عوام انہیں بھارت سمیت صفحہ ہستی سے مٹادے گی ۔
رائومسعود خان