جماعت اسلامی کے رہنماخالد قریشی پر سی این جی اسٹیشن کے مالک کا حملہ

1089

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے مقامی رہنما خالد قریشی پر ٹوٹل شمس پیٹرول کے مالک و ملازمین نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔سینٹرل جیل کے سامنے واقع ٹوٹل شمس پیٹرول پمپ پر پابندی کے باوجود ویaگنوں کو سی این جی دی جارہی تھی،خالد قریشی نے مالک و ملازمین سے کہاکہ اس پر پابندی ہے،انہیں روکا جائے،اس پر مالک نے خالد قریشی کو مغلظات بکیں اور خود حملہ کرتے ہوئے ملازمین کو مارنے کے لیے اکسایا جس پر مالک و ملازمین نے خالد قریشی کو زخمی کردیا اور مسلسل یہ کہاجاتا رہا کہ یہ بچنے نہ پائے اور بھاگنے نہ پائے،واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بدمعاشی اور غنڈہ گردی پر جماعت اسلامی کے کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر.مجید،نائب امیر ڈاکٹر سیف الرحمن وویگر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملوث افرادکے خلاف فوری قانونی کارروائی کرے۔ سی این جی اسٹیشن انتظامیہ کو خالد قریشی کی مناسب بات برداشت نہیں ہوئی، انہوں نے جس طرح ایک نہتے بزرگ شخص پر انسانیت سوز تشدد کیا ہے وہ غنڈہ گردی ہے۔پولیس انتظامیہ خالد قریشی پر حملے میں ملوث افرادکوفوری گرفتار کرے ۔
خالد قریشی حملہ