عدالت کاالاٹمنٹ ریفرنس کی نقول مصطفی کمال و دیگر کو دینے کا حکم

130

کراچی (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے سابق ناظم کراچی و پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف 198 پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق ناظم مصطفی کمال، لالا فضل الرحمن ودیگر نامزد افراد عدالتمیں پیش ہوئے۔ کیس کے تفتیشی افسر عبدالفتح پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سماعت7 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقناظم کراچی و چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ 4 دن کی بارش نے تمام دعوئوں کا پول کھول دیا ہے جہاں آج میں کھڑا ہوں وہاں موجودہ حکمرانوں کو کھڑا ہونا چاہیے‘ بارش میں46 افراد مارے گئے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں‘ شہر کو لوٹا گیا‘ کرپشن کی گئی‘ اب شہر میں گندگی و غلاظت کی وجہ سے بیماریاں بھی پھیل رہیہیں‘ اس ملک کے نظام کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے‘ ہم نظام بدلنے نکلے ہیں جس کی سزا ہمیں آج مل رہی ہے اور مجھ پر30 سال پرانے پلاٹ کی الاٹمنٹ کا الزام لگا دیا ہے۔ علاوہ ازیںاحتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو بہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کرپشن کیس میں نیب کے گواہ ڈاکٹر شکیل احمد ہفتے کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔
الاٹمنٹ ریفرنس