سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے مزید انتشار پھیلے گا،مراد علی شاہ

121

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے اوراس اہم مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے وفاقی حکومت کے وزراء لوگوں کو لٹکانے کی بات کررہے ہیںحالانکہ یہ لوگ خود نظر نہیں آرہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے تھانہ بولا احمد خان میںرکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کے سوئم کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے کچھ وزراء ملک کو درپیش مہنگائی جیسے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر ضروری بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری ایک افسوسناک عمل ہے کیونکہ سابق صدر نے نیب سے مکمل تعاون کیا اور ہرپیشی پرحاضر ہوئے پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی حالات سے بے خبر رہنے والی حکومت ملک کی سیاسی قیادت کے پیچھے
پڑی ہوئی ہے جس سے انتشار مزید بڑھے گا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے تمام ارکان اسمبلی وکارکنان متحد ہیں اورہماری قیادت پر اگر کوئی دبائو ڈال رہا ہے تو ہم اس کا سامنا کریںگے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ،مکیش کمار چائولہ ،رکن اسمبلی نادر مگسی اور نوید قمرسمیت دیگر بھی موجود تھے –
مراد علی شاہ