خضدار میں فائرنگ، بی این پی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

162

خضدار(آن لائن) خضدار میں شرپسندوں کی فائرنگ سے بی این پی کے رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔دوسری جانب لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کیلیے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق زہری
میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کے لیے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
بی این پی رہنما ہلاک