پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کو لے کر وطن پہنچ گئی

264

کراچی (نمائندہ جسارت) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔کراچی کے لیے پی آئی اے کی پہلی حج واپسی پرواز 8702 PK ہفتے کی شام
166 حجاج کو لے کر جدہ سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی۔ ائرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر احمد عالم , اور دیگر اداروں کے سینئرافسران نے حجاج کرام کااستقبال کیا اور حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا ئے۔ پی آئی اے کی بعد ازحج پروازوں سے پہلے روزملک بھر میں 900 سے زاید حجاج کرام وطن واپس پہنچے ۔ پہلے روز پی آئی اے کی پروازوں نے کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد حجاج کو پہنچایا ۔ پی آئی اے کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل 14 ستمبر کو مکمل ہوگا۔پی آئی اے کے ذریعے 82 ہزار سے زاید افراد حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے ۔
حج پرواز