قال اللہ تعالی و قال رسول اللہ

300

اور اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی ہم نے انسانوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی کیا کرتے تھے تم لوگ اگر علم نہیں رکھتے تو اہلِ کتاب سے پوچھ لو۔ اْن رسْولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے۔ پھر دیکھ لو کہ آخرکار ہم نے ان کے ساتھ اپنے وعدے پْورے کیے، اور انہیں اور جس جس کو ہم نے چاہا بچا لیا، اور حد سے گزر جانے والوں کو ہلاک کر دیا۔ لوگو، ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب بھیجی ہے جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا تم سمجھتے نہیں ہو؟۔ کتنی ہی ظالم بستیاں ہیں جن کو ہم نے پیس کر رکھ دیا اور اْن کے بعد دْوسری کسی قوم کو اْٹھایا۔ جب اْن کو ہمارا عذاب محسْوس ہوا تو لگے وہاں سے بھاگنے۔ (سورۃ سورۃ النباء: 7تا12)

سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرے اور نہ اسے بے یار ومددگار چھوڑے اور نہ اسے حقیر سمجھے تقویٰ یہاں ہے؛ (تین بار) اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپؐ نے فرمایا: انسان کا شر اتنا ہی کافی ہے کہ وہ مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے ہر مسلمان کا خون، مال، اور آبرو تمام مسلمانوں پر حرام ہے۔ (مسلم، مشکوٰۃ)
سیدنا معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے ارشاد فرمایا جس شخص نے اپنے غصے کو نافذ کرنے کی طاقت کے باوجود اسے پی لیا اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے تمام مخلوقات کے سامنے بلا کر اس بات کا اختیار دے گا کہ وہ حوران جنت میں سے جو چاہے منتخب کر لے۔ (ابو داؤد، ترمذی)