پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم

381

پنجاب حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی ہے۔محکمہ صحت نے صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں سٹی اسکین ٹیسٹ ایک ہزار سے 2500 روپے جب کہ الٹرا ساونڈ 150 روپے میں ہوگا، ایمرجنسی کا ٹیسٹ ٹروپ ٹی 600 روپے اور تھائی رائڈ ٹیسٹ 200 سے 900 روپے میں ہوگا تاہم صرف ایمرجنسی وارڈمیں داخل مریضوں کے ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔