دیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،5 افراد جاں بحق، 17 زخمی

71

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں کم ازکم 5 افراد جاں بحق  جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا دیر بالا کے علاقے گوریال میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔

ضلع پولیس افسر(ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا کی جگہ سے امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اسے سیل کردیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔