آئی سی سی کا کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ متعارف کرانے کا اعلان

529

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے سپر لیگ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن کے سلسلے میں سپر لیگ کا آغاز مئی 2020 سے ہوگا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

آئی سی سی کے مطابق 13 ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لیں گی ہر ٹیم دو سال کے عرصے میں آٹھ سیریز کھیلے گی۔ایونٹ ہوم اور اوے سیریز کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور اس میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ (ون ڈے) ہوں گے۔


جولائی 2020: اوے سریز /نیدرلینڈ- تین ون ڈے انٹرنیشنل

اکتوبر 2020: اوے سریز: ہوم سریز/ساؤتھ افریقہ -تین ون ڈے انٹرنیشنل

دسمبر 2020: ہوم سریز : / زمبابوے- تین ون ڈے انٹرنیشنل


جولائی 2021: اوے سریز / انگلینڈ- تین ون ڈے انٹرنیشنل

ستمبر2021: اوے سریز/افغانستان – تین ون ڈے انٹرنیشنل

اکتوبر2021: ہوم سریز : / نیوزی لینڈ- تین ون ڈے انٹرنیشنل

دسمبر2021: ہوم سریز : / ویسٹ انڈیز – تین ون ڈے انٹرنیشنل


مارچ 2022: ہوم سریز : / آسٹریلیا- تین ون ڈے انٹرنیشنل