“بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں”

380

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔