حیدر آباد:79 اسسٹنٹ سب انسپکٹڑز کو سب انسپکٹڑز کے عہدے پر ترقی

263

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ نے شہید انسپکٹر واحد بخش آڈیٹوریم واقع بھٹائی نگر میں حیدرآباد رینج کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 79 اسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کے بیجز لگائے سادہ و پروقار تقریب میں AIG عطااللہ، DIG حیدرآباد رینج نعیم شیخ، SSP حیدرآباد سرفراز احمد شیخ، SSP جامشورو توقیر نعیم سمیت رینج کے تمام ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ نے کہا کہ آج کا دن نہایت خوشی کا دن ہے آپ لوگوں نے ترقی کی ایک اور منزل پالی اپنی طاقت اور اختیارات کو ہمیشہ مثبت کاموں میں استعمال کریں۔ پولیس کی نوکری محض ایک نوکری ہی نہیں بلکہ یہ رب العزت کا انعام ہے اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں، عوام سے نرمی اور شائستگی سے پیش آئیں۔ آپ کے تمام جائز مسائل حل کریں گے مگر کسی بھی شعبے میں بدعنوانی برداشت نہیں، امید کرتا ہوں کہ آپ کی جو محکمانہ ذمے داری میں اضافہ ہوا ہے اسکو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ASI سے SI کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لکھی نظامانی، بدین، محمد فواد صالح حیدرآباد، مولا بخش حاجانو حیدرآباد، غلام مصطفی سانگھڑ، محمد جاوید اسپیشل برانچ، محمد صادق لوند جامشورو، نذیر احمد شیران جامشورو، ناظم حسین چھلگری بدین، سید طالب حسین مٹیاری، خلیل احمد راجپوت حیدر آباد، منظور علی چانڈیو ٹھٹھہ، غلام مصطفی دائود پوتو جامشورو، سکندر علی کھوسو لاڑکانہ، محمد جمن ملاح، جامشورو، نواب عالم لغاری دادو، میر حسن شاہانی دادو، محمد امین وگھیو دادو، محبوب علی شاہ دادو، شبیر احمد پنہور دادو، لطف اللہ ملاح جامشورو، سائیں رکھیو جمالی دادو، فدا حسین سولنگی دادو، ارشاد علی جتوئی دادو، قربان علی گوپانگ ٹنڈو محمد خان، پاندھی خان زرداری مٹیاری، خالد حسین میمن حیدر آباد، محمد شریف جونیجو بدین، انور دین عباسی حیدر آباد، غلام عباس چانڈیو ٹنڈوالہٰیار، غلام حیدر پنہور جامشورو، غلام مرتضی گوپانگ جامشورو، عبداللطیف لغاری دادو، دین محمد پنہور دادو، صابر حسین گوپانگ دادو، محمد داود پنہور دادو، نواب خان خشک ٹھٹھہ، منظور علی ٹنڈوالہٰیار، ابراہیم سولنگی دادو، علی اکبر شہانی بدین، شبیر احمد لغیو دادو، امداد حسین قنبرانی دادو، منور علی چانڈیو دادو، حامد علی اوٹھ وال حیدرآباد، غلام حسین ملاح جامشورو، محمد بخش ببر ٹھٹہ، غلام شبیر سیال مٹیاری، وڈل شاہ مٹیاری، غلام شبیر کھوسو بدین، ساون خان نھوریو بدین، ظہیر احمد پٹھان حیدرآباد، جھنڈو خان مشہوری حیدرآباد، غلام حسین (ٹنڈوالہیار، نظر حسین بحرانی ٹنڈوالہٰیار، زین العابدین پنہور ٹنڈوالہٰیار، محمد اسحاق قنبر حیدرآباد، منہون خان دادو، علی حسن مگسی ٹنڈوالہٰیار، میر محمد شاہانی جامشورو، ضمیر احمد ناریجو ٹنڈو محمد خان، سکندر علی سولنگی جامشورو، عبدالغفور پہنور دادو، عبدالحمید جامشورو، ضمیر حسین جتوئی دادو، محمد خان پنہور جامشورو، مشتاق حسین میمن دادو، عبدالرشید منگریو جامشورو، محمد حسن سولنگی دادو، امام الدین راہپوٹو حیدرآباد، مقبول احمد مٹیاری، غلام حسین حیدرآباد، محمد ادریس لوند سجاول، سید سعید احمد حیدرآباد، ارشاد احمد ایس آر پی حیدرآباد، محمد سجن پی ٹی سی شہدادپور، محمد فاروق حیدرآباد، سجن گاہوٹی پی ٹی سی شہدادپور، محمد ہارون پی ٹی سی شہدادپور، شوکت علی ایس آر پی حیدرآباد، دولت خان مٹیاری، شامل ہیں۔