القرآن

205

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
(موسیٰؑ نے عرض کیا) ’’مجھ پر ان کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے‘‘۔ فرمایا ’’ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے۔ فرعون کے پاس جاؤ، اور اس سے کہو، ہم کو رب العالمین نے اس لیے بھیجا ہے کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے‘‘۔ فرعون نے کہا ’’کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے، اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے‘‘۔
(الشعرآء: 14-19)