انڈر -19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ؛ چار کوچز کے نام شارٹ لسٹ

600

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےانڈر -19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے  چار کوچز  کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ۔

کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق اعجاز احمد، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان اور شاہد نذیر کو پیر کے روز لاہور مدعو کیاگیا ہے، پیر کو چاروں امیدواران سےانٹرویوز کرنے کے بعد موزوں شخص کا انتخاب کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے ہیڈکوچ کیلئے فیورٹ اعجاز احمد کو قرار دیا جارہا ہے ۔

اس سے قبل 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کےلیے قومی انڈر-19 ٹیم کا پہلے ہی اعلان ہوچکاہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کی تقرری ہونا ابھی باقی ہے۔