الہان عمر اور راشدہ طلائب کو بیت المقدس کے دورے سے روک دیا گیا

793

نیویارک: اسرائیل نے امریکی کانگریس کے دو مسلم ارکان الہان عمر اور راشدہ طلائب کو مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

دونوں ارکین کانگریس نے 18 سے 22 اگست تک مقبوضہ القدس کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان دو خواتین کو دورے کی اجازت نہ دینے سے اسرائیل کی کمزوری ظاہر ہوگی۔

واضح رہے کہ الہان عمر اور راشدہ طلائب اراکین کانگریس منتخب ہونے والی دو پہلی مسلمان خواتین ہیں۔ دونوں خواتین میناسوٹا اور مشی گن سے ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئیں۔