پارکس انڈسٹری کو قومی سیاحتی کوآرڈینیشن بورڈ میں شامل کردیاگیا

204

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ا ربوں روپے سالانہ آمدنی والی تفریحی اور امیوزمنٹ پارکس انڈسٹری کو قومی سیاحتی کوآرڈینیشن بورڈ میں شامل کرنے سے سیاحت کے فروغ اور قومی ترقی میںمدد ملے گی۔مذہبی ، ایڈونچر ، ثقافتی اور آثار قدیمہ کی سیاحت کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے لیے حال ہی میں تشکیل دیا گیا قومی سیاحتی کوآرڈینیشن بورڈ امیوزمنٹ پارک انڈسٹری کی شمولیت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انڈسٹری کی شمولیت سے حکومت کو ٹیکس مراعات وضع کرنے، بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کی ترقی جیسے کلب اور سیاحت کو ملک میں فروغ دینے میں آسانی ہوگی ۔ سی او او، اے اے جوائے لینڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ انعام اللہ عبداللہ نے کہا ، “مذکورہ بورڈ میں تفریحی اور امیوزمنٹ پارک کی صنعت کی نمائندگی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک میں تفریحی پارکوں کا سالانہ مالی کاروبار 20 ارب روپے ہے ، جبکہ ہزاروں افراد روزگار حاصل کرتے ہیں۔ کمپنی 2 دہائیوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں تفریحی پارکس اور کلب چلارہی ہے جس میں الہ دین پارک کراچی ، پویلین اینڈ کلب کراچی ، سپر اسپیس کراچی اور حیدرآباد اور جوائے لینڈ پارک لاہور اور اسلام آبادشامل ہیں۔ “یہ صنعت ، سرکاری تعاون سے سیاحت کی صنعت کو کافی حد تک فروغ دے سکتی ہے اور حکومت کو بھاری زرمبادلہ اور ٹیکس محصولی میں مدد دے سکتی ہے۔ نہ صرف یہ ، بلکہ اس سے پاکستان میں ملازمتوں کی قلت بھی کم ہوگی”۔انہوں نے امریکا میں ڈزنی لینڈ اور یونیورسل اسٹوڈیوز ایڈونچر پارک کی مثالیں دیں جنہوں نے سیاحت کی آمدنی میں تیزی لانے میں کردار ادا کیا۔ سنہ 2015 میں ، جنوبی کیلیفورنیا کی معیشت میں کردار ادا کرنے کے لیے ڈزنی لینڈ آف اناہیم نے 30 سال کی داخلہ ٹیکس میں چھوٹ حاصل کی۔ اب اناہیم تھیم پارک کا سالانہ معاشی سرگرمی میں 7 5.7 ارب ڈالر سے زیادہ کا حصہ ہے اور 55,000 ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان مثالوں کے علاوہ ، یہ بھی دیکھا جائے کہ کس طرح دبئی نے 2020 تک اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک ایجنڈا وضع کیا ہے۔ پی ڈبلیو سی کے ماہرین نے 2020 تک دبئی میں 20 ملین سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جو مارسہ العرب جیسے تھیم پارکوں کی تعمیر اور افتتاح کے ذریعہ ممکن ہے ، آئی ایم جی ورلڈز آف لیجنڈز تھیم پارک ، دبئی کے موٹر سٹی میں ایک فارمولا ون تھیم پارک ، دبئی کے پارکس اور تفریحی مقامات میں سکس فلیگ اور بہت سارے ہوٹل اور سیاحتی مقامات۔ یہ تمام منصوبے 2020 میں دبئی کے میگا ایکسپو میں اہم کردار ادا کریںگے ۔