القرآن

186

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی۔ انہیں اس وقت کا قصہ سنائو جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا ’’ظالم قوم کے پاس جا۔ فرعون کی قوم کے پاس۔ کیا وہ نہیں ڈرتے‘‘؟ اس نے عرض کیا، ’’اے میرے رب مجھے خوف ہے کہ وہ مجھ کو جھٹلا دیں گے۔ میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی۔ آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں۔
(الشعرآء: 9-13)