مقبوضہ کشمیر؛ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

443

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے،جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیاتھا کہ اقوام متحدہ ودیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔