پشاور:پاک افغان سرحد پر 563کلومیٹر باڑ لگانے کاکام مکمل

178

پشاور (آن لائن)افغانستان سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کی روک تھام کے لیے 830کلو میٹرمیں سے563کلو میٹر ایریا باڑ لگانے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے ،آئندہ برس تک مزید 267 کلومیٹر باڑ لگانے سے پاک افغان سرحد سیل ہو جائے گی جس کے بعد افغانستان سے دہشت گردوں کا داخلہ اور اسمگلنگ بند ہوجائے گی۔عسکری حکام نے کے مطابق برف باری اور موسم کی دشواری کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کا کام
جاری رکھاہواہے۔عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 کلومیٹربارڈر ایریا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی ہیں ، 102 مزید پوسٹیں تعمیرکی جائیں گی اسی طرح بارلگانے کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ افغان سرحد پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔
سرحد باڑ