فیصل آباد، زہریلی چائے پینے، شوارمہ کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر

191

فیصل آباد (آئی این پی) زہریلی چائے پینے اور شوارمہ کھانے سے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ستیانہ روڈ بکر منڈ ی میں جانوروں کے تاجر چا ئے بنا رہے تھے کہ کسی نا معلوم نے چا ئے میں نشہ آور چیز ملا دی زہریلی چا ئے پینے سے 10 افراد ناصر، ایاز، سعید، رمضان، عمران فیض، جمال، ساجد، انعام کی حالت غیر ہوگئی۔ دوسرا واقعہ سمندری میں پیش آیا، جہاں زہریلا شوارمہ کھانے سے 6 افراد، 40 سالہ مقصود، 18 سالہ احمد رضا، 13 سالہ حامد علی، 12 سالہ کرن، 10 سالہ عمران کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو 1122 نے فوری اطلاع ملنے پر تمام متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال فیصل آباد منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطا بق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔