راولپنڈی، تھانہ سٹی کے علاقے میں 5 سالہ بچہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق

148

راولپنڈی (آئی این پی) تھانہ سٹی کے علاقے میں 5 سالہ بچہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدکے جلسے کے بعد ہونے والی آتش بازی کی آڑ میں نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی، آتش بازی دیکھنے کے لیے نیا محلہ کے گھر کی چھت پر اہلخانہ کیساتھ موجود بچہ زخمی ہوا تھا، 5 سالہ بچے کے سر میں گولی لگی، ڈی ایچ کیو میں آپریشن کے دوران بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بچے کی موت سے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔