وزیر خارجہ کشمیر پر غیر ذمے دارانہ بیانات سے گزیز کریںِڈاکٹڑ طارق سلیم

178

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سطح پر پاکستان کے 22کروڑ عوام کی نمائندگی کے اہل نہیں ،جنگ سے قبل ہی ہتھیارڈال کر اور اپنی کمزوریاں پوری دنیا کو بتا کر بزدلانہ اور غیر ذمے دارانہ بیان دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نظریے کی بنیاد پر وجو د میں آنے والی اسلامی ریاست کے عوام بھارت کیخلاف جدوجہد کے لیے پُرعزم ہیں اور کشمیری عوام کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پاک فوج کا ماٹو جہاد فی سبیل اللہ ہے اوروہ دنیا کی افواج میں ایک نمایا ں مقام رکھتی ہے شہ رگ سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا اسے بچانے کے لیے تمام تروسائل اورتوانائیاں خرچ کردینی چاہیے،اہل کشمیر پاکستان کی بقاء کی جنگ کی لڑرہے ہیں خدانخوستہ کشمیرکا جھنڈا گراتو 22کروڑعوام بھی غیرمحفوظ ہوں گے، بھارت نے وار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان مزید کس ایکشن کا انتظار کررہے ہیں ،مجبوریوں اوربے بسی کے اظہار کے بجائے نریندر مودی کو موثر جواب دیا جائے۔ اسلامک سینٹر میں پرچم کشائی ویکجہتی کشمیر اور یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے امیر صوبہ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ قائداعظم کی الگ ملک کے لیے جدوجہد کا مقصد ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جو اسلام کے لیے تجربہ گاہ ثابت ہو لیکن بدقسمتی سے قائد کی رحلت کے بعد آنے والا ہر حکمران عالمی طاغوت کی چاکری پر مامور رہا، جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔