لاہور، محکمہ ماحولیات شاپنگ بیگز کا استعمال روکنے کے لیے سرگرم

127

لاہور (آئی این پی) محکمہ ماحولیات شاپنگ بیگز کا استعمال روکنے کے لیے سرگرم، سیکرٹری ماحولیات سلمان اعجاز نے کہا ہے کہ شاپنگ بیگز کی روک تھام کے لیے ایکٹ تیار کرلیا ہے۔ سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ ایکٹ تیار کر کے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا ہے، محکمہ قانون اس ایکٹ کی نوک پلک درست کرے گا اور پھریہ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا، جہاں پر مستقبل بنیادوں پر شاپنگ بیگ کی روک تھام پر قانون سازی ہوسکے گی۔ شاپنگ بیگ پر پابندی عوامی مفاد میں لگائی جارہی ہے۔